Sukkur History تاریخ سکھر

Sukkur  History  تاریخ سکھر



سکھر پاکستان کے صوبہ سندھ کا تیسرا سب سےبڑا شہر ہے جو ضلع سکھر میں دریائے سندھ کےمغربی کنارے پر واقع ہے۔ سکھر عربی زبان کےلفظ سقر سے نکلا ہےجس کا مطلب سخت یا شدید کے ہیں۔7 ویں صدی عیسوی میں عربوں نےسندھ فتح کیا تو سکھر میں انہوں نےشدید گرم و سرد موسم کا سامنا کیا جس پر اسے سقر کا نام دیا گیا اور یہی لفظ مقامی زبان میں بگڑ کر سکھر بن گیا۔ سکھر کو درياءَ ڏنو (دریا ڈنو) یا دریا کا تحفہ بھی کہا جاتا ہے۔ سکھر صوبہ سندھ کا وسطی شہر ہے۔